کورونا وائرس: پاکستان میں نئے مریض سامنے آ گئے، بڑا اضافہ، تعداد کتنی ہوگئی؟
پاکستان میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ میں کووڈ-19 کے نئے مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 103 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں اب تک مجموعی طور پر 95 افراد میں کووڈ-19 کی تشخیص ہو چکی ہے جن میں سے دو صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
کراچی میں نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق صوبائی محکمۂ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں کووڈ-19 سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 86 ہے جن میں سے دو صحت یاب ہو چکے ہیں۔
قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک دو مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے تاہم پمز کے ترجمان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے یہ تعداد چار بتائی ہے۔
گلگت بلتستان میں اب تک پانچ کیسز سامنے آئے جبکہ اتوار کو پنجاب میں کورونا وائرس کا پہلا کیس لاہور میں سامنے آیا ہے۔
خیال رہے کہ جن افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ نتائج مثبت آئے ہیں انھیں آئسولیشن وارڈز
میں رکھا گیا ہے تاکہ اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
میں رکھا گیا ہے تاکہ اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
Comments
Post a Comment